میٹرو بس سروس کیلئے حصول اراضی کے طریقہ کار کیخلاف درخواست کی سماعت 28جنوری تک ملتوی
لاہور (نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائی کورٹ نے میٹرو بس سروس کیلئے اراضی حاصل کرنے کے طریقہ کار کیخلاف دائر درخواست پرحکومت پنجاب سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس پر مزید کارروائی 28جنوری تک ملتوی کر دی ۔ لاہور ہائی کورٹ کے روبرو عبدالرحمان وغیرہ نے درخواست دی کہ حکومت میٹرو بس کے سگنل ختم کرنے کے لیے زبردستی اراضی خرید رہی ہے جو کہ درست اقدام نہیں۔ فاضل عدالت نے درخواست پر میڑو بس سروس سمیت دیگر سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس پر مزید کارروائی ملتوی کر دی ۔
میٹرو اراضی