59سول ججوں کا پروبیشن پیریڈ مکمل، 18گریڈ میں ترقی دیدی گئی

59سول ججوں کا پروبیشن پیریڈ مکمل، 18گریڈ میں ترقی دیدی گئی

لاہور (نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائی کورٹ نے ماتحت عدلیہ کے دو ڈسٹرکٹ سیشن ججوں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں جبکہ 59سول ججوں کو پروبیشن پیریڈ مکمل کرنے پر 18ویںگریڈ میںترقی دے دی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ سیشن جج بینکنگ کورٹ نمبر 2لاہور مقصود احمد سلہری کو پنجاب لیبر کورٹ 2لاہور کا پریذائیڈنگ آفیسر جبکہ ڈسٹرکٹ سیشن جج ( او ایس ڈی سیشن کورٹ لاہور )ثناءاللہ خان نیازی کو صارف عدالت سرگودھا کا جج مقرر کر دیا گیا ہے ۔اس سلسلہ میں با قاعدہ نوٹیفکشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ جن سول ججوں نے کامیابی سے پروبیشن پیریڈ مکمل کیا ہے ان میں کاشف گجر، نعمان خان، احمد ضیاء، مسعود اصغر ، قدسیہ بانو، عدنان بختیار، احسن منظور، ذوالفقار باری ، احمد حیات، غلام مرتضی ورک، ملک شکیل اشرف، محمد نواز، محمد اجمل، فہیم الحسن، عرفان رفیق، زنیرہ ظفر ،فضل الحسن شاہ، پونم عدنان، ابوبکر صدیق، تنویر حسین، حامد علی ، ہمایوں پرویز، احمد ندیم خان، خالد محمود، ثوبیہ ترمذی ، اشفاق احمد، عمران محمد، فرزانہ کوثر، فاروق احمد، احمدشہزاد گوندل، کرن اقبال، محمد آصف، کاشان محمدعلی ، اعجاز حسین، محمد نعیم، عدیل انور، قیصر عباس، ذوالفقار چودھری، سعادت رسول، چودھری اشیاق احمد، رحمان الہی، ضوفشاں انجم، کاشف رضا زیدی، میاں کامران یونس، انیل ارشد، سروت بطول، خاور رفیق، نجیب اللہ خان ،ظفر فرید ہاشمی، محمد آصف، الطاف احمد، حسن اقبال، اسد اللہ خٹک، عاصم حفیظ ،مقصود انجم، آفتاب رانا، ناصرہ پروین اور تجمل حسین شامل ہیں۔

ججز ترقی

مزید : صفحہ آخر