وکلاءکی آئے روز ہڑتال،دائر درخواست پر بار ایسوسی ایشنز کو نوٹس

وکلاءکی آئے روز ہڑتال،دائر درخواست پر بار ایسوسی ایشنز کو نوٹس

لاہور (نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے وکلاءکی آئے روز کی ہڑتالوں کے خلاف دائر درخواست پر پاکستان بار کونسل اور پنجاب بار کونسل کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ جمعرات کے روز ہونے والی عدالتی سماعت کے دوران درخواست گزار بیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وکلاءاپنے مطالبات منوانے کے لئے آئے روز ہڑتالوں کا سلسلہ شروع کر رکھاہے۔انہوں نے کہا کہ وکلاءکی ہڑتالوں کے باعث ہزاروں مقدمات التواءکا شکار ہوتے ہیں۔یہ ہڑتالیں انصاف کے قتل اور قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے لہذا عدالت وکلاءکی ہڑتالیں کالعدم قرار دے۔عدالتی نوٹس کے باوجود بار کونسلز کا کوئی بھی نمائندہ عدالت میں پیش نہ ہوا۔جس پر عدالت نے پاکستان بار کونسل،پنجاب بار کونسل۔لاہور ہائیکورٹ بار کے علاوہ دیگر بار ایسویسی ایشنز کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 28جنوری کو جواب طلب کر لیا۔

وکلاءہڑتال

مزید : صفحہ آخر