عدالتی افسران چہرے دیکھ کرانصاف نہ کریں، سہیل ناصر
لاہور (نامہ نگار خصوصی )پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل سہیل ناصر نے کہا ہے کہ خوف اور انصاف ایک ساتھ نہیں چل سکتے- عدالتی افسران چہرے دیکھ کرانصاف نہ کریں مسند انصاف پر بیٹھے یہ نہ دیکھیں کہ سامنے کون ہے اس کا منصب کیا ہے ،وہ گزشتہ روزاکیڈمی میں ملتان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے وکلاءاور وہاں پر تعینات سول ججوں کے لئے مشترکہ تربیتی کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ انصاف فراہم کرنا اللہ تعالی کی صفت ہے ، جج اس صفت کے محافظ ہیں اور اس میں خیانت نہیں ہونی چاہیے ، سہیل ناصر نے مزید کہا کہ اکیڈمی کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا اور عنقریب شام کی کلاسز بھی شروع کی جائیں گی - اس موقع پر سیشن جج لاہور حامد حسین شاہ ، وکلاءکورس کے نمائندہ خالد محمود علوی اور سول ججوں کے نمائندہ محمد سعید برکت نے بھی خطاب کیا - بعدازاں کورس کے شرکاءکو اسناد اور کتب بھی دی گئیں ۔
چہرے ،انصاف