لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ 2013 ہائی کورٹ میںچیلنج
لاہور (نامہ نگار خصوصی ) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ 2013کو لاہور ہائی کورٹ کے روبرو ایک درخواست کے ذریعے چیلنج کر دیا گیا ہے ۔ درخواست گزار ظہیر احمد کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایل ڈی اے ایکٹ 2013لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے متصادم ہے یہ کوئی قانون نہیں ہے ننکانہ ، شیخوپورہ ، قصور کو ایل ڈی اے میں شامل کرنے سے مشکلات میں اضافہ ہو گا ۔لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ ایل ڈی اے ایکٹ 2013کو کالعدم قرار دیا جائے ۔
ایکٹ چیلنج