نیلم جہلم پاور پراجیکٹ منصوبہ کی جلدتکمیل کیلئے درخواست دائر

نیلم جہلم پاور پراجیکٹ منصوبہ کی جلدتکمیل کیلئے درخواست دائر

لاہور (نامہ نگار خصوصی ) نیلم جہلم پاور پراجیکٹ منصوبہ جلد مکمل کرنے کے لئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی۔یہ درخواست وطن پارٹی کے بئیرسٹر ظفراللہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیلم جہلم پاور پراجیکٹ میں تاخیر سے بھارت پاکستانی دریاکا پانی استعمال میں لا رہا ہے ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ اگر منصوبے کی تکمیل میں مزید تاخیر کی گئی توپاکستان کو اپنے حصے سے مزید کم پانی ملے گا جس سے ملک کو مزید نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔لہذا عدالت نیلم جہلم پاور پراجیکٹ کو جلد تعمیر کرنے کے احکامات صادر کرئے۔

نیلم جہلم

مزید : صفحہ آخر