ڈی سی او آفس کے ملازمین کا تنخواہیں نہ ملنے پر ہڑتال کا اعلان

ڈی سی او آفس کے ملازمین کا تنخواہیں نہ ملنے پر ہڑتال کا اعلان

فیصل آباد( بیورورپورٹ )ڈی سی او آفس کی عمارت میں بیٹھے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے پراجیکٹ اربن یونٹ میں کام کرنے والے سینکڑوں کنٹریکٹ ملازمین تین ماہ سے زائد عرصہ کی تنخواہوں سے محروم جبکہ تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے پر کمپیوٹرز آپریٹروں اور سرویئرزنے آج سے ہڑتال کا اعلان کر دیاہے ۔ملازمین کا کہنا ہے کہ ہمیں باقاعدگی سے تنخواہ دینے کا وعدہ کر کے کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا۔مگر تین ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود ہمیں تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جا رہی۔

تنخواہ ہڑتال

مزید : صفحہ آخر