پنجاب، 24گھنٹوں مےں 405ٹریفک حادثات ، 8افرادجاں بحق

پنجاب، 24گھنٹوں مےں 405ٹریفک حادثات ، 8افرادجاں بحق

لا ہو ر (کرا ئم سےل )پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 405ٹریفک حادثات میں 8افرادجاں بحق اور318شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں مےں پہنچادیا گیاجبکہ184افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں186ڈرائیورز ،10کم عمرڈرائیور،260مسافراور64پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ88ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت101متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد30حادثات میں36متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ ملتان28حادثات میں29متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

مزید : علاقائی