پولیو کے قطرے پلانے والی خاتون کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

پولیو کے قطرے پلانے والی خاتون کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل)فیصل ٹاﺅن پولیس نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیم کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے،انویسٹی گیشن پولیس نے فوری طور پر ملزم کی ضمانت کروا دی ۔بتایا گیا ہے کہ فیصل ٹاﺅن کے علاقہ میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیم کی رکن سمیرا بی بی نے پرویز بٹ نامی شخص کے گھر کی دیوار پر مارکنگ کرنے کی کوشش کی تو اس نے منع کیا کہ اس کا نیا گھر بنا ہے ۔ خاتون نے اصرار کیا تو پرویز بٹ نے اس کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں جس پر خاتون سمیرا نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی ۔پولیس نے موقع پرپہنچ کر خاتون کی مدعیت میں پرویز بٹ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

مزید :

علاقائی -