تین بچوں کو نہر میں پھینک کر ہلاک کرنے والی ماں کی دماغی رپورٹ طلب کرلی گئی

تین بچوں کو نہر میں پھینک کر ہلاک کرنے والی ماں کی دماغی رپورٹ طلب کرلی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج چودھری محمد طارق جاوید نے تین بچوں کو نہر میں پھینک کر ہلاک کرنے والی ماں رضیہ بی بی کے خلاف مقدمہ کی سماعت27 جنوری تک ملتوی کرکے جیل حکام سے ملزمہ کی دماغی رپورٹ طلب کی ہے ۔گزشتہ روز سماعت کے موقع پر ملزمہ کو پولیس حراست میں جیل سے لا کر فاضل عدالت کے روبرو پیش کیا گیا جس پر عدالت نے جیل حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ ملزمہ کا دماغی معائنہ کروا کر آئندہ تاریخ پیشی پر عدالت میں رپورٹ پیش کریں۔ استغاثہ کے مطابق رضیہ نے 7 نومبر2013 ءکو اپنے تین کمسن بچوں غلام حسین،بصیرت اور بتول کو بی آر بی نہر میں پھینک کر ہلاک کردیا جس پر اس کے خلاف تھانہ ہیئر میں مقدمہ درج ہوا ۔سماعت کے دوران عدالت نے یہ محسوس کیا کہ کوئی بھی ماں اپنے بچوں کو اس طرح ہلاک نہیں کر سکتی جس پر عدالت نے ملزمہ کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم جاری کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -