ساندہ،والدین کے ڈانٹنے پر 22 سالہ لڑکی نے خود کو آگ لگا لی

ساندہ،والدین کے ڈانٹنے پر 22 سالہ لڑکی نے خود کو آگ لگا لی

لاہور(کرائم رپورٹر ) ساندہ کے علاقہ میں والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہو کر 22لڑکی نے خود پر مٹی کا تیل ڈال کر خود سوزی کی کوشش ،تشویشنال حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے ۔ساندہ پولیس کے مطابق ساندہ کے علاقہ ابوبکر کالونی کے رہائشی محمد رفیق اور اس کی بیوی نے اپنی بیٹی سیمی کو موبائل فون چوری کرنے کے الزام پر ڈانٹ ڈپٹ کی جس پر ان کی بیٹی نے دلبرداشتہ ہو کر خود کو کمرے میں بند کرکے مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا لی ۔لڑکی کی چیخ وپکار سن کر اہل خانہ اکٹھے ہو گئے اور انہوںنے اس کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کروا دیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جا رہی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے ہوش میں آنے پر اصل حقائق معلوم ہونگے ۔

مزید : علاقائی