2 شہید کانسٹیبلوں کے لئے قائد اعظم پولیس میڈل کا اعزاز

2 شہید کانسٹیبلوں کے لئے قائد اعظم پولیس میڈل کا اعزاز



لاہور(سٹاف رپورٹر) سینٹرل آفس رےلوے پولےس میں ریلوے پولیس کے دو شہید جوانوں کے ورثاءمیں قائد اعظم پولیس میڈل تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل عمران علی 27جون 2012ءکو سبی ریلوے اسٹیشن پر لاوارث بیگ کو چیک کرتے دھماکہ ہونے کی وجہ سے شہید ہو گیا تھا اور کانسٹیبل سہیل محمود جو کہ7 1اگست 2012ءکو لانڈھی اسٹیشن پر ایک 6 سالہ بچی کو ریلوے ٹریک پر ٹرین کی زد سے بچاتے ہوئے خود شہید ہو گےا تھا ، دونوں جوانوں کے لئے آئی جی ریلوے پولیس سید ابن حسین کی سفارش پر صدر پاکستان کی طرف سے قائد اعظم پولیس میڈل سے نوازا گیا تھا ۔ دونوں شہید جوانوں کے ورثاءجن میں عمران علی کی بیوہ سدرہ عمران اور سہیل محمود کے بڑے بھائی فائق محمود کو آئی جی ریلوے پولیس نے قائد اعظم پولیس میڈل دئےے اور شہےد جوانوں کو جرائت اور بہادری پر خراج عقےدت پےش کےا ۔ انھوں نے کہا کہ ریلوے پولےس کے جوان دہشت گردی و تخریب کاری کی ہر کوشش ناکام بنادیں گے اور اپنی جان دینے سے بھی دریغ نہیں کرتے ۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ریلوے پولیس ، اے آئی جی ریلوے پولیس ، ایس ایس پی ریلوے لاہور ، سٹاف اور جوان موقع پر موجود تھے ۔

مزید : علاقائی