بھاٹی گیٹ ، 45سالہ نامعلوم شخص پر اسرار طور پر ہلاک
لاہور (کرا ئم سےل ) تھانہ بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں 45سالہ نامعلوم شخص پر اسرار طور پر ہلاک ہو گیا ،پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کےلئے مردہ خانے بھیجوا دی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں سڑک کنارے 45سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پڑا تھا جس کی اطلا ع اہل علاقہ نے پولیس کو دی جس نے فوری طور پر لاش کو پوسٹمارٹم کےلئے مردہ خانے بھیجوا دیا ۔ پولیس کے مطابق متوفی دیکھنے میں نشئی لگتا ہے اور لگتا ہے کہ اس کی موت نشئہ کرنے سے ہوئی ہے تاہم پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی اصل حقائق معلوم ہو سکے گے اور پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا متوفی کے ورثاءکی تلاش جاری ہے ۔