شہرےوں سے بھتہ وصول کرنے والے 2ملزموں کو گرفتار کرلےاگےا

شہرےوں سے بھتہ وصول کرنے والے 2ملزموں کو گرفتار کرلےاگےا

لا ہو ر (کرا ئم سےل )گرین ٹاﺅن پولےس نے موبائل فونز پر دھمکیاں دے کر شہرےوں سے بھتہ وصول کرنے والے 2ملزموں کو گرفتار کر کے ان سے بھتہ میں وصول کی گئی رقم اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔تفصےلا ت کے مطابق سی سی پی او لاہو ر چوہدری شفےق احمد نے شہر مےں بھتہ خوری اور دےگرجرائم کی وارداتوں کا نوٹس لےتے ہوئے ڈی آئی جی آپرےشنز اور انوےسٹی گےشن کو ان وارداتوں مےںملوث ملزموں کو گرفتارکرنے کاحکم دےا جس کے تحت انوےسٹی گےشن اورآپرےشنز ونگ کی سپےشل پولیس ٹےمےں دن رات جرائم پےشہ افراد کے خلاف سر گرم عمل ہےں۔ اےس پی صدر اویس ملک نے اےس ڈی پی اوٹاﺅن شپ قیصر مشتاق کی سربراہی مےں ایس ایچ اوگرین ٹاﺅن محمد شریف سندھو اور دےگر اہلکاروں پر مشتمل پولےس ٹےم تشکےل دی ۔اس نے خفےہ اطلاعات پر رےڈ کرکے بھتہ خور گینگ کے دو ملزموں عامر جٹ اور علی رضا کو 50ہزار روپے بھتہ وصول کر کے لے جاتے ہوئے گرفتار کر کے ان سے بھتہ کی رقم 50ہزار روپے اور ناجائز اسلحہ قبضہ میں لے لیا ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزم عامر جٹ ٹیلی نارکمپنی کا ملازم بھی ہے جو مختلف لوگوں کاکال ریکارڈ نکلوا کر ان سے اپنے ساتھیوں کی مدد سے بھتہ وصول کرتا ہے۔ ابتدائی تفتےش کے دوران ملزموں نے تھانہ گرین ٹاﺅن اور ٹاﺅن شپ میں مختلف لوگوں سے بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ملزموں کو مزید تفتیش کے لیے ا نوےسٹی گےشن ونگ کے سپرد کردےاگےاہے۔

مزید : علاقائی