ٹرک ڈرائیوروں سے پیسے بٹورنے والا شخص رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا

ٹرک ڈرائیوروں سے پیسے بٹورنے والا شخص رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (و قا ئع نگا ر خصو صی ) چیف ٹریفک آفیسر لاہور سہیل چوہدری نے کہا ہے کہ ٹریفک سیکٹر شاہدرہ کے علاقہ میںسٹی ٹریفک پولیس لاہور کے نام پر ٹرک ڈرائیوروں سے پیسے بٹورنے والے شخص کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملزم کےخلاف تھانہ شاہدرہ میں مقدمہ درج ، مزید تفتیش کےلئے انوےسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق دوران گشت انچارج ٹریفک سیکٹر شاہدرہ انسپکٹر خالد پرویز کو اطلاع ملی کہ ایک پرائیویٹ شخص سگیاں روڈ ڈائیورشن پوائنٹ پر ٹرک ڈرائیوروں سے پیسے لے رہا ہے جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے انسپکٹر خالد پرویز نے سادہ ملبوسات میں ٹریفک وارڈنز کوتعینات کیاجنہوں نے متذکرہ شخص کو ٹریس کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

مزید :

علاقائی -