رانی گاﺅں کے قریب نامعلوم شخص کی لاش جھاڑیوں سے برآمد

رانی گاﺅں کے قریب نامعلوم شخص کی لاش جھاڑیوں سے برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرا ئم سےل ) تھانہ ہربنس پورہ کے علاقہ میں نامعلوم شخص کو سر میں گولیاں مار کر قتل کر کے لاش جھاڑیوں میں پھینک دی گئی ،پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کےلئے مردہ خانے بھیجوادی ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ ہربنس پورہ کے علاقہ رانی گاﺅں کے قریب پرائیوٹ یونیورسٹی کے سامنے موجود جھاڑیوں میں نامعلو م شخص کی لاش پڑی تھی جس کو سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا اور کئی دن پہلے لاش جھاڑیوں میں پھینک دی گئی ۔اہل علاقہ نے واقعہ کے متعلق پولیس کو اطلاع دی پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچتے ہوئے لاش کو پوسٹمارٹم کےلئے مردہ خانے بھیجوا دیا ہے پولیس کے مطابق مقتول کے ورثاءکی تلاش جاری ہے پوسٹمارٹم رپورٹ اور مقتول کے ورثاءکے ملنے پر اصل حقائق سامنے آئیں گے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -