قصور اور گرد ونواح میں ڈکیتی وچوری کی وارداتیں جاری
قصور (بےورورپورٹ)قصور اور گرد ونواح ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکو موٹر سائیکلیں،نقدی رقم، موبائل فونز چھین کر لے گئے ۔تفصیلات کے مطابق شیخ عماد کے رہائشی محمد اشرف شیخ موٹر سائیکل پر الہٰ آباد کی جانب جا رہا تھا جب وہ ڈھنگ شاہ کے قریب پہنچا تو ناکہ زن ڈاکوﺅں نے اسے اسلحہ کی نوک پرروک لیا اور اس سے موبائل فون،نقدی رقم اور موٹر سائیکل چھین کر لے گئے ۔اسی طرح اندرون موری گیٹ قصور میں ذیشان اکرم کی موٹر سائیکل 7308-LEOنا معلوم چور لیکر فرار ہو گئے ۔پولیس مصروف تفتیش ہے ۔