حافظ آباد :رشوت لینے کے الزام میں پولیس کانسٹیبل احمد رضا گرفتار

حافظ آباد :رشوت لینے کے الزام میں پولیس کانسٹیبل احمد رضا گرفتار

حافظ آباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ اینٹی کرپشن نے رشوت لینے کے الزام میں تھا نہ صدر کے پولیس کانسٹیبل احمد رضا کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے کانسٹیبل احمد رضا نے اصغر علی کے بھائی کا تبادلہ کروانے کی غرض سے 20ہزار روپے رشوت وصول کی۔جس پر محکمہ اینٹی کرپشن کے سرکل آفیسر حاجی رانا محمد رمضان نے محمد ظفر اور سول جج /مجسٹریٹ شیخ ساجد محمود کے ہمراہ چھاپہ مار کر ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مزید : علاقائی