نامعلوم افراد نے سر میں راڈ مار کر 55سالہ چوکیدار کو قتل کردےا

نامعلوم افراد نے سر میں راڈ مار کر 55سالہ چوکیدار کو قتل کردےا

لاہور (کرا ئم سےل ) سبزہ زار کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے سر میں راڈ مار کر 55سالہ چوکیدار کو قتل کردےااورپک اپ لیکر فرار ہو گئے ۔معلوم ہوا ہے کہ اعوان ٹاﺅن کے علاقہ میںرزاق نامی شخص کا پلاٹ تھا۔ پلاٹ کے ایک کمرہ مےں بوٹا مسیح نامی شخص گذشتہ 13سال سے بطور چوکیدارہ رہا تھا ۔گذشتہ روز رزاق کا بیٹا اور بھائی پلاٹ میں گئے تو چوکیدار بوٹا مسیح مردہ حالت میں تھا اور اس کی لاش چارپائی کے ساتھ اس کے کپڑوں کے ساتھ باندھی گئی تھی۔ نامعلوم افراد چوکیدار بوٹا مسیح کو قتل کرکے پلاٹ میں کھڑی لاکھوں روپے مالیت کی گاڑی نمبر les 8237لے گئے۔ واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس نے فوری طور پر موقع پر پہنچتے ہوئے لاش کو پوسٹمارٹم کےلئے مردہ خانے مےں بھجوادےا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے گاڑی لیجانے کی کوشش کی ہو گی ،مزاحمت پر بوٹا کو قتل کر دیا گیا ۔ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے انھیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔

مزید : علاقائی