پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف کی پائینئرز کے نام سے اجتماع کرانے کی شدید مذمت

پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف کی پائینئرز کے نام سے اجتماع کرانے کی شدید مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (خبرنگار) پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن نے جمعیت کی جانب سے پائینئرز کے نام سے غیرقانونی اجتماع منعقد کرانے کی شدید مذمت کی ہے۔ اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعیت کے لاو¾ڈ سپیکروں اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے باعث یونیورسٹی کا تدریسی عمل شدید متاثر ہواہے۔ اے ایس اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ جمعیت نے نام بدل کر پنجاب یونیورسٹی کے طلباءو طالبات کو بے وقوف بنا کر ٹکٹیں فروخت کی ہیں جو بھتے کی جدید شکل ہے۔ترجمان نے کہا کہ یہ وہ عناصر ہیں جو اساتذہ پر تشدد کرتے ہیں اور اساتذہ کے خلاف غلیظ زبان استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ یہ غریب طلباءو طالبات کی یونیورسٹی ہے ایسے پروگرام وہ اپنے نجی تعلیمی اداروں میں کیوں نہیں منعقد کراتے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ فیسٹول کا انعقاد کرانے والے عناصر ضمانت پر ہیں اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ جمعیت نے گروانڈ میں گندگی پھیلاکر کیمپس میں ماحولیاتی آلودگی پھیلائی ہے ۔ اے ایس اے کے ترجمان نے جماعت اسلامی کے رہنماﺅں سے اپیل کی ہے کہ طلباءتنظیم کے جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرنے سرپرستی ختم کرے۔