نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام دو روزہ سیرت النبی کانفرنس
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام دو روزہ سیرت النبی کانفرنس بخیر و خوبی اختتام پذیر ہو گئی ۔ا س موقع پر ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور کو روضہ¿ رسول پاکﷺ کی دل آویز تصاویر پر مشتمل بینرز اور احادیث مبارکہ پر مبنی سٹیمرز سے دلہن کی مانند سجایا گیا تھا۔وائیںہال جہاںیہ کانفرنس منعقد ہوئی‘ اس کا دلکش بیک ڈراپ بھی اپنی مثال آپ تھا۔نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے سیکرٹری شاہد رشید نے کانفرنس کی اختتامی نشست میں شرکاءکو آگاہ کیاکہ اس ضمن میں ٹرسٹ کو شیزان انٹرنیشنل کا بھرپور تعاون حاصل رہا ہے۔کانفرنس کے دونوں دن اور عشرہ¿ جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں منعقدہ دیگر تمام تقریبات میں شرکاءکی تواضع کیلئے ان کی طرف سے جوس کے پیکٹ فراہم کیے گئے اور بینرسٹیمرز سپانسر کیے گئے۔انہوں نے کانفرنس میں موجود شیزان انٹر نیشنل کے ڈائریکٹروسیم اے محمود کا بطور خاص شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ تعاون انتہائی قابل قدر ہے۔