صورتحال بہتر کرنے کا دعوی کرنے والی حکومت بے بس دکھائی دیتی ہے، عبدالعلیم

صورتحال بہتر کرنے کا دعوی کرنے والی حکومت بے بس دکھائی دیتی ہے، عبدالعلیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپیشل رپورٹر) تحریک انصاّف ضلع لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ملک بدامنی کی بدترین لپیٹ میں ہے اور صورتحال بہتر کرنے کا دعوی کرنے والی موجودہ حکومت بے بس دکھائی دیتی ہے دوسری طرف ایوان میں موجود منتخب قیادت کو اعتماد میں لینے کی بجائے من مانے فیصلے کئے جارہے ہیں بلخصوص سابقہ حکمرانوں کی طرح عدالتوں سے محاذ آرائی کا جاری رہنا تشویشناک امر ہے انہوں نے کہا کہ عوام موجودہ حالات سے عاجز آچکے ہیں اور اگر چند مہینوں میں معاملات بہتر نہ ہوئے تو کسی بڑے اپ سیٹ کی توقع کی جاسکتی ہے ۔عبدالعلیم خان نے یوتھ کونسل کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت ملک کو روایتی انداز میں نہیں چلا سکتی- پاکستان کو اس وقت مخصوص اندرونی اور بیرونی خطرات کا مقابلہ ہے جن سے نبردآزما ہونے کے لئے بہادرانہ فیصلوں کی ضرورت ہے - انہوں نے کہا کہ قومی معاملات پر عمران خان خان کا موقف دو ٹوک اور واضح ہے جن پر عمل کرکے ہی ہم آگے بڑھ سکتے ہیں جبکہ اس مقابلے میں حکومت انتہائی حساس ایشوز پر دوہرا معیار اپنائے ہوئے ہے - عبدالعلیم خان نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ قومی خود مختاری اور ملکی سلامتی کے لئے کسی دبا¶ کے بغیر عوامی امنگوں کے مطابق پالیسی اختیار کیا جائے لیکن موجودہ حکومت زبانی دعووں اور جمع خرچ کے ذریعے کام چلا رہی ہے - عبدالعلیم خان نے یوتھ کونسل کے شرکاءکو معاشرتی فلاح و بہبود بالخصوص نوجوانوں کے لئے اختیار کردہ سرگرمیوں پر مبارکباد دی اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا- انہوں نے کہا کہ آنے والا دور نوجوان نسل کے ہاتھوں میں ہوگا اور تحریک انصاف کی سیاست کا بنیادی طور پر دارومدار یوتھ پر ہی ہے جبکہ باقی سیاسی جماعتیں ہمارے منشور کی نقل کرتے ہوئے نوجوانوں کو ورغلانے کی کوشش کررہے ہیں -انہوں نے کہا کہ مستقبل میں عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی نوجوان نسل کلیدی کردار ادا کرے گی-