معاشی برابری کے لئے جدت طرازی آن لائن مقابلہ جیتنے والوں کا اعلان

معاشی برابری کے لئے جدت طرازی آن لائن مقابلہ جیتنے والوں کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہو ر (لیڈی رپورٹر) پاکستان؛ (NYSE: GE) جی ای اور اشوکا چےنج مےکرز نے ویمن پاورنگ ورک:انو وےشن فار اکنامک ایکوئلٹی آن لائن کمپےٹیشن نے معاشی برابری کے لئے جدت طرازی آن لائن مقابلہ جیتنے والوں کا اعلان کر دیا ہے۔اس مقابلے کا مقصد اےسے متنوع حل کی نشان دہی کرنا تھا ،جو مشرق وسطیٰ،شمالی افریقہ،ترکی اور پاکستان مےں عورتوں کے لئے معاشی موقعوں کو آگے بڑھا سکےں۔پاکستان مےں کام کرنے والی بس سروسBusanti خواتین کومحفوظ اور قابل برداشت سفری سہولتےں فراہم کرتی ہے ،اور 24/7ہےلتھ ہاٹ لائن تک رسائی دےتی ہے ؛ پاکستان مےں ہےلتھ کےئر مارکیٹ پلےس ٹےلی مےڈیسن کے ذریعے گھر سے کام کرنے والی خواتین ڈاکٹروںکا تعلق مریضوں سے جوڑتی ہے اور Handasiyat.net اردن کا اےک پلےٹ فارم ہے جو مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کی عرب خواتین انجینئرزکو مواصلاتی رابطوں کے قابل بناتا ہے۔ےہ تےنوں اپنے جدت طراز سلوشنز مےں مدد کے لئے پچیس پچیس ہزار امریکی ڈالرز کا نعام جیتنے مےں کامےاب ہوئے۔GE کے پرےذیڈنٹ اور چیف اےگزےکٹو آفیسر برائے پاکستان،صارم شےخ نے کہا کہ" جی ای- اشوکا چےنج مےکر اےوارڈ کا مقصدسوشلentrepren کی طرف سے اےسے جدت طراز تصورات کی نشاندہی کرنا ہے ،جو خواتین کو مکمل معاشی مساوات کے حصول ،اپنے کنبوں اور برادریوں کے استحکام اور معاشی ترقی سے برابر کا فائدہ اٹھانے کے قابل بنا سکے۔اس کوشش مےں ہماری مددہمارے اس عہد کو اجاگر کرتی ہے کہ مقامی تنوع کے اےک اےسے کلچر کو پروان چڑھایا جائے ،جو ضرورت کی بنیاد پر حل کے ذریعے مقامی آبادیوں کی بہبود کو فروغ دے۔" مقابلے کے جج ،اورGlowork کے بانی،اشوکا فےلو،خالد الخدےر نے کہا" ہم اےک ڈیجیٹل دور مےں داخل ہو رہے ہےںجہاں مارکیٹ کی بنیاد پر پائےدار سلوشنز،جو گہرائی مےں اےسی آبادیوں تک جاتے ہےں جن کی خدمت کرنا دشوار ہوتا ہے، کی طاقت ان خواتین کے لئے مواقع پےدا کرے گی جو ہنوز روزگار کی منڈی مےں شامل نہیں ہو رہیں۔خواتین کو با اختیار بنانے کا مقابلہ ظاہر کرتا ہے کہ اےسے متنوع اور تبدیلی لانے والے حل موجود ہےں جو ہماری مدد کے مستحق ہےں۔"GE پاکستان کی آزادی کے وقت سے ہی اس ملک مےں کام کر رہی ہے اور توانائی سے متعلق کلیدی اساسی ڈھانچے کی ترقی کا حصہ رہی ہے۔GE کو پاکستان مےں اسٹیم اور گےس ٹربائن نصب کرنے والی پہلی اور جی ای ٹےکنالوجی کی بنیاد پر اےک چوتھائی بجلی پےدا کرنے مےں مدد دےنے والے پلانٹ لگانے والی کمپنی ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں مےں 400 سے زیادہ لوگوںکےلئے روزگار کے مواقع پےدا کر کے پاکستان کے کلیدی اساسی ڈھانچے کی ترقی مےں اےک اہم کردارادا کر رہی ہے۔پاکستان مےں اس کے بڑے کاروبار مےںبجلی اور پانی،تےل اور گےس،انرجی مےنجمنٹ،اےوی اےشن، ٹرانسپورٹےشن، ہےلتھ کےئر اور لائٹنگ شامل ہے۔