پنجاب یونیورسٹی لائبریری میںہائر ایجوکشن کے نمائندگان کی تربیتی ورکشاپ

پنجاب یونیورسٹی لائبریری میںہائر ایجوکشن کے نمائندگان کی تربیتی ورکشاپ

لاہور (خبرنگار) پنجاب یونیورسٹی لائبریری میں ہائر ایجوکشن کمیشن کے نمائندگان اے اینڈ ڈیف ٹیک کنسلٹنٹس راولپنڈی کے تعاون سے دو روزہ IEEXplore & IEEE Quizتربیتی ورکشاپ کا انعقادکیا گیا جس میں فیکلٹی ممبران ، ریسرچ سکالرز، طلبہ اور لائبیریرینز سمیت 150 سے زائد شرکاءنے حصہ لیا۔ ورکشاپ کا مقصد یونیورسٹی کے طلباﺅ طالبات کوئز پروگرام کے لئے تیار کرنا اور اس خصوصی پروگرام کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے لئے فیکلٹی ممبران، ریسرچ سکالرز اور طلباﺅ طالبات میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔ ورکشاپ میں پریکٹیکل ٹریننگ کی سہولت بھی موجود تھی۔ اختتامی کلمات میں چیف لائبریرین چوہدری محمد حنیف نے ایچ ای سی کے نمائندگا ن کاپنجاب یونیورسٹی میں بہترین ورکشاپ کا انعقاد کر نے پر شکریہ ادا کیا اور شرکا ءکو ہدایت کی ای ریسورس سے فائدہ اٹھانے کے لئے اپنے ساتھیوں ، طلباءطالبات اور لائبریرینز کوبھی تربیت دیں۔

C

مزید : میٹروپولیٹن 4