ویٹرنری یونیورسٹی کے طلبہ کے مابین قرآت اور نعت کے مقابلے

ویٹرنری یونیورسٹی کے طلبہ کے مابین قرآت اور نعت کے مقابلے

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کی قرا¿ت اور نعت سوسائٹی نے یونیورسٹی کے طلبا کے مابین قرات اور نعت کے مقابلوں کا انعقاد کیا۔ نعت کے مقابلوں میں آمنہ باجوہ نے پہلی، مدیحہ ناز اور اقرا جاوید نے مشترکہ طور پر دوسری جبکہ عمیر حسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ قرات کے مقابلوںمیں عبدالعزیزنے پہلی،سیف الرحمن نے دوسری اورعتیق الرحمن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مشہور نعت خوان اختر حسین قریشی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے انہوں نے جیتنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کئیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4