خصوصی بچوں کار آمد شہری بنانے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ،آصف سعید

خصوصی بچوں کار آمد شہری بنانے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ،آصف سعید

(لیڈی رپورٹر)وزیر برائے خصوصی تعلیم پنجاب آصف سعید منیس نے کہا ہے کہ خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت اور انہیں معاشرے کاکار آمد شہری بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔وہ گزشتہ روز گارڈن ٹاﺅن میں ایک محکمانہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ سیکرٹری برائے خصوصی تعلیم عنبرین رضا نے اجلاس کو خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت اور حکومتی اقدامات کے لیے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر فاضل چیمہ اور دیگر افسران بھی موجودتھے۔ آصف سعید منیس نے کہا کہ محکمے کے ضلعی دفاتر کومزید مستحکم کیا جائے گاخصوصی بچوں کے اداروں کے لیے اساتذہ کی بھرتیاں عمل میں لائی جائیں گی۔ ان کے لیے تعلیمی وظائف یونیفارم اور دیگر سہولتوں میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ خصوصی بچے جو ہماری بھرپور توجہ کے مستحق ہیں۔ معاشرے کے مفید شہری بن کر اپنی ذمہ داریاں نبھا سکیں۔ اجلاس میں مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی تفصیلی غور کیا گیا

مزید : میٹروپولیٹن 4