لاہور ویسٹ مینجمنٹ کی چڑیا گھر میں خصوصی صفائی آگاہی مہم

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کی چڑیا گھر میں خصوصی صفائی آگاہی مہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(پ ر) چڑیا گھر میں جاری ہفتہ ءصفائی کے موقع پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، البیراک اور چڑیا گھر ایجوکیشن ونگ کی طرف سے خصوصی صفائی و آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد شہر کی بہترین تفریح گاہ میں صفائی و ستھرائی کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لےے سیاحوں میں صفائی سے متعلق شعور بیدار کرنا اور گندگی کو پھیلنے سے روکنے کے لےے کوڑے دان کے استعمال کی عادات کو فروغ دینا ہے۔منیجر کمیونی کیشن ایل ڈبلیو ایم سی میمونہ ارسلان اور ڈائریکٹر چڑیا گھر محمد نعیم بھٹی نے مہم کی قیادت کی ۔اس موقع پر البیراک ،ایل ڈبلیو ایم سی کیمونی کیشن ڈیپارٹمنٹ اور چڑیا گھر ایجوکیشن ونگ کی طرف سے آگاہی کیمپ لگائے گے جہاںصفائی سے متعلق معلوماتی و آگاہی مواد رکھا گیا تھا آگاہی ٹیموں نے سیاحوںسے کوڑا کرکٹ بالخصوص استعمال شدہ ٹکٹیںاور اشیاءخوردونوش کے ریپر وغیرہ کوڑے دان میں پھینکنے کی درخواست کی ایل ڈبلیو ایم سی کی طرف سے ہاتھی گھر ہال میں بچوں کے لےے کارٹون فلم اور ڈاکومنٹری دکھانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھااس دوران بچوں کے مابین صفائی کے موضوع پر ڈرائنگ کا مقابلہ کرایا گیا بچوں نے اپنی پینٹنگ میں صاف ستھرے ماحول کی اہمیت اور اس کے قیام کے لےے شہریوں کی ذمہ داری کو اجاگر کیا جیتنے والے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے بچوں نے ایل ڈبلیو ایم سی کے کارٹون کردار بِنی اور چڑیا گھر کے کارٹون کردار ٹال مین کے ہمراہ ویسٹ پکنگ کی ۔اس موقع پر ڈائریکٹر چڑیا گھر نے ہفتہ صفائی میں معاونت اور کوڑے دانوں کی تنصیب پر ایل ڈبلیو ایم سی کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ مستقبل میں بھی باقاعدگی کے ساتھ ایسی صفائی و آگاہی مہموں کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس ضمن میں دونوں اداروں کے مابین باہمی تعاون کے معاہدے پر بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ ایل ڈبلیو ایم سی کی منیجر کمیونی کیشن نے کہا کہ کمپنی سال 2014 کے دوران شہر کی تمام تفریح گاہوں اور پارکوں میں صفائی و آگاہی سرگرمیوں کا ارادہ رکھتی ہے بالخصوص دیگر سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کے اشتراک سے تفریح گاہوں میں خوبصورت اور جدید طرز کے کوڑے دان نصب کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔