مسلم لےگ ن ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے، احسان گنجےال

مسلم لےگ ن ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے، احسان گنجےال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( پ ر) مسلم لےگ ن کے رہنما مرکزی صدر امن کمےٹی ملک احسان گنجےال نے کہا ہے کہ مسلم لےگ ن ہی ملک کی واحد جماعت ہے جو ملک کو تمام بحرانوں سے نکال سکتی ہے مےاں نواز شرےف نے اپنے سابقہ دور حکومت مےں پاکستان کو اعلانےہ اےٹمی قوتوں کی صف مےں شامل کےا موٹر وے اور اس جےسے دےگر کئی اہم منصوبے شروع کئے اب بھی وہ اسی وژن اور بھر پور جذبے کے ساتھ کام کررہے ہےں حکومت نے ملکی تعمےر و ترقی اور عوامی فلاح کے جو منصوبے کئے ہےں اس کے ثمرات کے کئے عوام کو کچھ انتظار کر نا پڑے گا جلد بازی مےں حکومت پر بے جا تنقےد درست نہےں ہے ان خےالات کا اظہار ماڈل ٹاﺅن ای بلاک مقامی سکول مےں ےوم والدےن تقرےب سے خطاب کر تے ہو ئے کےا انہوں نے کہا کہ چےن اور دےگر دوست ممالک کی جانب سے پاکستان مےں بجلی سمےت مختلف اہم شعبوں مےں اربوں ڈالر کی سرماےہ کاری گوادر پورٹ چےن کے حوالے کرنے اور وہا ں سے کا شغر تک نئی شاہراہ کی تعمےر سے پاکستان مےں صحےح معنوں مےں انقلاب آئے گا اور ٹرانزٹ ٹرےڈ کے حوالے سے پاکستان کی اہمےت ڈبئی سے بھی زےادہ ہو جائے گی انہوں نے مزےد کہا کہ حکومت کراچی سمےت ملک بھر مےں دہشت گردی فرقہ وارےت اور لا قانو نےت پر بہت جلد قابوں پا لے گی مہنگائی ،لوڈشیڈنگ ،اور غربت کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحا ت میں شامل ہے جس کیلئے ہنگامی بنیادوں پہ کام جاری ہے تمام سیاسی جماعتیں پاکستان کو قائد اعظم کے افکار کے مطابق بنانے کیلئے ذاتی مفادات اوراختلافات سے بالاتر ہوکر ذمہ داری کا مظاہر ہ کرے۔