(ن) کی حکومت کی کارکردگی نے عوام کو ماےوس کردیا ،میاں محمد اےوب
لاہور(سپیشل رپورٹر)پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما میاں محمد اےوب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی اب تک کی کارکردگی نے عوام کو ماےوس کردیا ہے اور ان آٹھ ماہ کے دوران حکومت اپنے ایک بھی وعدے پر عمل نہیں کر سکی ہے بجلی کی لوڈشیڈنگ کو ختم کرنے کے الیکشن کے وقت دعوے تو بڑے کئے گئے تھے لیکن بجائے اس کے لوڈشیڈنگ میں کوئی کمی آتی الٹا شدید ترین سردی میں بھی بجلی نایاب ہو کر رہ گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہر جماعت پیپلز پارٹی نہیں بن سکتی ہماری جماعت نے الیکشن کے وقت عوام سے جو وعدے کئے تھے اپنی حکومت کے دوران ان وعدوں پر مکمل طور پر عمل کیا ےہی وجہ ہے کہ پنجاب کے عوام ہی نہیں ملک بھر کے عوام پیپلز پارٹی کے سنہرے دور کو ےاد کررہے ہیں ہماری حکومت کے دوران مہنگائی کا جن کنٹرول میں تھا لیکن اب تو مہنگائی نے عام آدمی کی راتوں کی نیندیں ہی اڑاکر رکھ دی ہیں ایک ایک گھر کے اگر سارے مرد بھی کمانا شروع کردیں تو تب بھی گذارا کرنا مشکل ہو گیا ہے اور اگر صورت حال اسی طرح سے رہی تو پھر ملک میں غریب مہنگائی سے ہی مر جائیں گے اور پھر سرمایہ دارا ور جاگیر دار ہی رہ جائیں گے۔