حکومت پنجاب میں امن قائم اور مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرے،ماجدہ زید ی

حکومت پنجاب میں امن قائم اور مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرے،ماجدہ ...

لاہور() َمسلم لیگ قائداعظم شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری ماجدہ زید ی نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں امن و امان اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرے، کیونکہ عوام میں بے چینی اور مایوسی پائی جاتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مسلم لیگ ہاﺅس میں تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ماہ رخ جمشید، سمیعہ طارق، نذیراں بیگم، تبسم ناز اور کنول نسیم موجود تھیں، ماجدہ زیدی نے کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے اور پارٹی لیڈر چودھری شجاعت حسین کئی بار حکومت سے یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ مہنگائی کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے تاکہ عوام کیلئے تمام سیاسی پارٹیز تجاوی دے اور ان پر عملدرآمد کروایا جاسکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4