موجودہ حالات ملکی سلامتی کے حوالے سے بھیانک منظر پیش کر رہے ہیں،بشارت مرزا

موجودہ حالات ملکی سلامتی کے حوالے سے بھیانک منظر پیش کر رہے ہیں،بشارت مرزا

لاہور(سپیشل رپورٹر) پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے صدربشارت مرزانے بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور بدامنی کے واقعات پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ موجودہ صورتحال میں حکومت،سیاستدانوں اور پوری قوم کویک رائے ہوناپڑے گا، حکومت گومگوکی کیفیت سے باہر نکلے اور واضح فیصلہ کرے حالات وواقعات ملکی سلامتی کے حوالے سے بھیانک منظر پیش کررہے ہیںکہیں ایسانہ ہوکہ حکمرانوں کوحکومت توکیاخدانخواستہ مملکت سے بھی ہاتھ دھوناپڑیںانہوں نے کہاکہ اہم شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ اوردہشت گردی کے مسلسل واقعات حکومتی رٹ کوچیلنج کررہے ہیں مگر حکمران نجانے کس سانحے کاانتظار کررہے ہیں،اگر فوری کوئی فیصلہ نہ کیاگیاتو حکمران یادرکھیں ہاتھ ملنے کے سواان کے پاس کچھ نہیں بچے گاپی ڈی پی کے سربراہ بشارت مرزانے کہاکہ حکومت نے پورے ملک کودہشت گردوں کے حوالے کردیاہے جوآئے دن درجنوں افراد کواپنی بربریت کانشانہ بنارہے ہیں، ملک میں ڈاکٹرز،وکلائ،سیاسی رہنما اور علماءتوپہلے ہی غیرمحفوظ تھے مگر اب پولیوورکرز کوبھی نشانہ بنایاجارہاہے جو قوم کے بچوں کواس موذی مرض سے نجات دلانے کے لئے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیتے ہیںان پر حملے قوم کو معذوربنانے کی براہ راست سازش ہے انہوں نے کہاکہ پولیس اورفوج کے جوانوں پر حملے اس بات کااظہارہیں کہ دہشت گرد اب سیکورٹی ایجنسیز سے بھی طاقتور دکھائی دیتے ہیںلہٰذااگر اب بھی ان سے کسی خیر کی توقع کی جارہی ہے تو اس کوحکومت کی خام خیالی کے سے سواکچھ نہیں کہاجاسکتاانہوں نے کہاکہ وزیراعظم دہشت گردی کے خلافتمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کواعتماد میں لیں اور ایک متفقہ لائحہءعمل بناکر ملک سے دہشتگردی کاقلع قمع کریں بصورت دیگر دہشت گرد ی کاعفریت پورے ملک کواپنی لپیٹ میں لے کر تباہ وبرباد کردے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4