ریلوے ورکر یونین کے وفد کی جنرل منیجر آپریشنز سے ملاقات

ریلوے ورکر یونین کے وفد کی جنرل منیجر آپریشنز سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر)ریلوے ورکر یونین سی بی اے (مرزا ابرہیم نظریاتی گروپ) نے ایک وفد کی صورت میںگزشتہ روز جنرل منیجر آپریشنز ریلوے انجم پرویز سے ملاقات کی ریلوے ورکرز یونین کے سرپرست اعلی راجہ زاہد علی خان نے وفد کی قیادت کی ۔وفد میں ریلوے ورکز یونین کے قائد رضوان ستی،مرکزی خزانچی بابر علی انصاری ،رانا معصوم علی،رفیق خان سمیت دیگر رہنما تھے ۔وفد نے جنرل منیجر ریلوے آپریشنز سے موجود ہ صورت حال ،میٹریل کی سپلائی ،فاﺅنڈری شاپ لوکومیں کوئلے کی سپلائی پر بات چیت کی جس کے دوران جنرل منیجر آپریشنز انجم پرویز نے یقین دلایا کہ ریلوے کی تمام ورکشاپوں کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیئے جائیں گے اس ملاقات میں ریلوے ورکر یونین کے کونسلر اور دیگر ایگزیکٹو ممبران بھی شامل تھے۔