جمعیت علماءپاکستان کی مرکزی انتظامی کمیٹی کا اجلاس ،صدارت اعجاز احمد نے کی

جمعیت علماءپاکستان کی مرکزی انتظامی کمیٹی کا اجلاس ،صدارت اعجاز احمد نے کی

لاہور(سٹاف رپورٹر)جمعیت علماءپاکستان کی مرکزی انتظامی کمیٹی کا اجلاس پیر اعجاز احمد ہاشمی چیئرمین سپریم کونسل جے یوپی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبہ پنجاب اور صوبہ سندھ میں انتخابی کمیٹیوں کی نامزدگی کا اعلان کر دیا گیا جے یو پی پنجاب کے لئے ابو منصور قادری انتخابی کمیٹی کے چیئر مین ، رشید احمد رضوی اور احفاظ الکریم خان برکی ممبرجبکہ صوبہ سندھ کے لئے عبدالمجیدنورانی چیئرمین،مولانا محمد شریف سعیدی اورمفتی عبدالحلیم ہزاروی ممبر ہوں گے۔مرکزی اجلاس میں پروفیسر جا وید اعوان،علامہ نور احمد سعیدی،قاری محمد زوار بہادر،ڈاکٹر جاوید اختر،احفاظ الکریم برکی اور ابو منصور قادری نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی کمیٹیوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ 16فروری سے قبل صوبائی تنظیمات کے انتخابات کرواکر مرکزی کمیٹی کو رپورٹ بجھوائیں۔ اجلاس میں مستونگ بلوچستان میں دہشت گردی میں 28افراد کی ہلاکت،کرا چی اور چار سدہ میں پولیو ورکر پر حملوں میں جانی نقصان کی شدید مذمت کی گئی اور ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں وفاقی کا بینہ کی بھار ت سے بجلی خریدنے کے فیصلے کی شدید مذمت کی گئی اجلاس میں پنجاب اور خصوصاً لاہور میں ٹارگٹ کلنگ میں قیمتی جا نوں کے نقصان کی شدید مذمت کی گئی اور حکمرانوں کی ناکامی قرار دیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ حکمران عوام کو تحفظ فراہم کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4