فوج چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اہم کردار ادا کر رہی ہے،راجہ عامر خان

فوج چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اہم کردار ادا کر رہی ہے،راجہ عامر خان

لاہور( سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات راجہ عامر خان اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے ک پاک فوج اعلیٰ روایات کا حامل ادارہ ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے بے شمار قربانیاں دی ہیں اس وقت ملک و قوم کو داخلی اور خارجی محازوں پر چیلنجز کا سامنا ہے اور فوج ان چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اہم کردار ادا کر رہی ہے اس حوالے سے آرمی چیف جمہوری اداروں کے ساتھ عسکری قیادت کے تعلقات میں معاون ثابت ہو رہے ہیں اور فوج کامورال بلند کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں انہوں نے آرمی چیف کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر نے پاک فوج کا مورال کم کرنے کی سازش کر رہے ہیں لیکن پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے قوم نے کبھی بھی انتہا پسند جماعتوں کو مینڈیٹ نہیں دیا انہوں نے کہا کہ فوج پر تازہ حملوں سے ظاہر ہو گیا ہے کہ طالبان مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہیں، اس سلسلہ امریکہ کا بیان خوش آئند ہے کہ پاک فوج نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ واقعی دنیا کی چھٹی بہادر فوج ہے جو دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے موثر اقدامات کر رہی ہے اگرچہ پاکستان کی موجودہ حکومت گومگوں کے شکار نظر آتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4