سیرت سید الانبیاءکانفرنس آجہو گی
لاہور (پ ر) تاریخی عالمگیری بادشاہی مسجد لاہورمےں سالانہ سیرت سید الانبیاءکانفرنس آج 24جنوری جمعة المبارک ساڑھے بارہ بجے دن بادشاہی مسجد لاہور میں مولانا سید عبد الخبیر آزادخطیب بادشاہی مسجد کی زیرصدارت منعقد ہوگی‘ مہمانا ن خصوصی صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ ‘ مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق ‘سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر ثاقب عزیز ‘ ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور حسن رضوی ہونگے۔کانفرنس مےں سیرت نبوی ﷺ کے عنوان پر تمام مکاتب فکر کے علماءکرام و مشائخ عظام‘ قراءکرام و ثناءخوان رسول ﷺ ووکلا‘صحافی ودانشور ‘ سیاسی و سماجی راہنما شرکت و خطاب کریں گے ۔نیز کانفرنس میں داعی اتحاد امت امام السلاطین مولانا ڈاکٹر سید محمد عبد القادر آزاد رحمہ اللہ (سابق خطیب بادشاہی مسجد لاہور) کی خدمات پر بھی خراج تحسین پیش کیا جائے گا ۔