حکومت کو دہشتگردی سمیت کئی چیلنجز کا سامنا ہے،عامر نواب

حکومت کو دہشتگردی سمیت کئی چیلنجز کا سامنا ہے،عامر نواب

لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ن) لاہورکے نائب صدر عامر نواب خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کو دہشت گردی سمیت کئی ایک چیلنجز کا سامنا ہے پچھلی حکومتوں نے قومی اداروںکاشیرازہ بکھیرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہماری حکومت ورثہ میں ملے قومی بحرانوں پرقابوپالے گی کچھ شہروں میں پیش آنیوالے بدامنی کے واقعات کے باوجود مجموعی طورپرملک میں معاشی سرگرمیوں کی صورتحال تسلی بخش ہے وزیراعظم میاں نوازشریف اور وزیراعلیٰ شہبازشریف گڈگورننس کیلئے ہرضروری اقدام کررہے ہیںاپنے ایک بیان میں عامر نواب خان نے مزید کہا کہ اپوزیشن والے منفی پروپیگنڈا کرنے کی بجائے ایشوزکی سیاست کریں ورنہ سیاسی طورپران کاجنازہ اٹھ جائے گا اپوزیشن کوحکومت پرتنقیدکی آڑمیں ریاست اورجمہوریت پرحملے کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی انہوں نے کہا کہ مٹھی بھردہشت گردعوام کی منتخب حکومت کوبلیک میل نہیں کرسکتے قیام امن کیلئے مذاکرات کی خواہش کو حکومت کی کمزوری ہرگزنہ سمجھا جائے وزیراعظم میاں نوازشریف نے اپنے مشاہدات اورتجربات کے بل پر پاکستان کودرست ٹریک پرڈال دیا ہے ماضی کے مقابلے میں آج پاکستان کی فارن پالیسی زیادہ موثراورمنظم ہے انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے دوست ملک مختلف انٹرنیشنل ایشوزپر ہمارے ساتھ کھڑے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4