گڈوتھرمل ہاﺅس میں فنی خرابی کے باعث سندھ کے 11اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل

گڈوتھرمل ہاﺅس میں فنی خرابی کے باعث سندھ کے 11اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل
گڈوتھرمل ہاﺅس میں فنی خرابی کے باعث سندھ کے 11اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل

  

سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک)گڈوتھرمل ہاﺅس میں فنی خرابی کے باعث سندھ کے 11اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔ سکھرالیکٹرک پاورکمپنی (سیپکو) کے ترجمان نے بتایاکہ گڈوتھرمل ہاﺅس میں دومشینیں خراب ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے خیرپور ، گھوٹکی ، نوشہروفیروز ، سکھر

شکار پور ، جیکب آباد، دادو ، قمبراورشہداد کوٹ سمیت سندھ کے 11اضلاع کی بجلی معطل ہوگئی ہے ۔ ترجمان نے بتایاکہ متاثرہ اضلاع میں متبادل ذرائع سے بجلی فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

مزید : بزنس