غیرمشروط معافی پر وزیرپٹرولیم کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس خارج

غیرمشروط معافی پر وزیرپٹرولیم کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس خارج
غیرمشروط معافی پر وزیرپٹرولیم کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس خارج

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے غیرمشروط معافی مانگنے پر وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی کو جاری توہین عدالت کا نوٹس خارج کردیا۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی ۔ دوران سماعت عدالت کے روبروشاہدخاقان عباسی نے موقف اپنایاکہ دلی طور پر وہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں ، عدالت سے غیر مشروط معافی مانگتے ہیں ۔جسٹس شوکت عزیز نے استفسار کیاکہ آپ نے عدالت کے بارے میں بدقسمی کا لفظ استعمال کیا؟ شاہد خاقان عباسی کاکہناتھاکہ وہ کبھی عدلیہ کی توہین کا سوچ بھی نہیں سکتے ، بدقسمتی کا لفظ شاید زبان کی لغزش کی وجہ سے اداہوگیاہو۔ عدالت نے غیرمشروط معافی قبول کرتے ہوئے وزیرپٹرولیم کا جاری نوٹس خارج کردیا۔درخواست گزار نے موقف اپنایاکہ وزیرپٹرولیم نے عدالتی احکامات پر عمل کرنے کی بجائے عدلیہ کو گیس بحران کا ذمہ دار قراردیا۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کاکہناتھاکہ کسی فیکٹری کو شیڈول گیس فراہم نہیں کی جارہی ، بحران پرقابوپانے میں وقت لگے گا۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں