ٹوئٹر انتظامیہ نے ’حماس ‘کا اکاﺅنٹ بلاک کردیا

ٹوئٹر انتظامیہ نے ’حماس ‘کا اکاﺅنٹ بلاک کردیا
Alqassam Bregades
کیپشن: Hamas

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جیروسلم (مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ نے فلسطینی تنظیم حماس کا اکاو¿نٹ بلاک کردیا۔غیرملکی میڈیاکے مطابق فلسطین کی آزادی کے لئے جدوجہد کرنے والی تنظیم’ حماس‘ کی جانب سے ”القاسم بریگیڈ“ کے نام سے ٹوئٹر پر سرگرمیاں جاری تھیں جسے ٹوئٹر انتظامیہ نے شرپسندی پر مبنی مواد پھیلانے کے الزام میں بلاک کردیا۔ حماس کے ترجمان ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر انتظامیہ نے اکاو¿نٹ بلاک کر کے آزادی اظہار پر قدغن لگائی ہے جبکہ اس عمل سے حماس کے دشمن اسرائیل کے سیاسی ایجنڈے کے تکمیل کی کوشش کی گئی ۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اکاو¿نٹ کی بندش اسرائیلی قبضے کے اخلاقی دیوالیہ پن کا ثبوت اور فلسطینی شہریوں کے خلاف صیہونی قبضے وجرائم کو چھپانے کی ایک کوشش ہے۔ٹوئٹر ترجمان نے کہا کہ حماس کا اکاو¿نٹ سیکیورٹی خدشات کی بنا پر بلاک کیا گیا ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -