مولاناسمیع الحق کوشامل کرکے مذاکرات کی آڑمیں ایک اور آپریشن کی تیاری کی گئی: تحریک طالبان
میرانشاہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کالعدم تحریک طالبان شاہد اللہ شاہد نے کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق کی مذاکرات سے دستبرداری طالبان کے مو¿قف کی تائید ہے،حکومت مذاکرات کے صرف بیانات دیتی ہے، عملاً اجتناب کرتی ہے۔ ترجمان کاکہناتھاکہ مولانا سمیع الحق کو مذاکرات میں شامل کرنا ایک سیاسی حربہ تھا، مذاکرات کی آڑ میں ایک اور آپریشن کرنے کی تیاری کی گئی۔ واضح رہے حکومتی ترجمان نے وضاحت کی تھی کہ جمعیت علماءاسلام س کے سربراہ مولانا سمیع الحق کو طالبان سے مذاکرات کیلئے کوئی مشن نہیں دیا گیا تھا، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تعاون پرعمومی بات ہوئی تھی۔