کرکٹ کھیلنے پر افغانستان میں پانچ افراد قتل
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں کرکٹ کھیلنے پر پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اُتار دیاگیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق صوبہ لغمان کے مشرقی علاقے میں واقع گراﺅنڈ میں کھیلنے والے پانچ افراد پر موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔ بتایاگیاہے کہ پانچوں کرکٹرکو کھیلنے پر ماراگیا۔