مصر میں پولیس ہیڈکوارٹر کے قریب دھماکے ، چارافراد جاں بحق

مصر میں پولیس ہیڈکوارٹر کے قریب دھماکے ، چارافراد جاں بحق
مصر میں پولیس ہیڈکوارٹر کے قریب دھماکے ، چارافراد جاں بحق

  

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مصر میں پولیس ہیڈکوارٹر کے قریب خودکش کاربم حملے سمیت دو دھماکوں میں چارافراد جاں بحق اور 40سے زائد زخمی ہوگئے ۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق زورداردھماکے کے بعد شہرکے وسطی علاقے کے اوپر کالے رنگ کے دھوئیں کے بادل دکھائی دیئے ، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پرہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشنا ک اورہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔حکام کے مطابق قاہرہ کی سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے باہر یہ حملہ ایک کار بم کے ذریعے کیا گیا جس کے فوراً بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔دھماکے سے قریب میں ہی واقعہ ایک اسلامی عجائب گھر اور تاریخی دستاویزات کی ایک عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔مصری حکام کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور پولیس ہیڈ کوارٹر کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ابتدائی طورپر حملے کی ذمے داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی۔

مزید : بین الاقوامی