برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر تعیناتی کیلئے صدر بیرسٹر امجد ملک کا نام فائنل ہوگیا
لندن (بیورورپورٹ ) برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کیلئے بیرسٹر امجد ملک کا نام فائنل کر لیا گیا ہے اور آئندہ چند روز میں اس کا باضابطہ طور پر اعلان کر دیا جائیگا جبکہ دیگر امیدواروں میں طارق عظیم ‘ اور ایک ریٹائرڈ جنرل بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس منصب پر تقرر کیلئے جو سفارشات مرتب کی گئی ہیں ان میں کہا گیا ہے کہ کپنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور کی طرح بیرسٹر امجد ملک برطانیہ کے پارلیمنٹرین ‘ لارڈ میئرز ‘ وکلا تنظیموں ‘ اور بزنس کیمونٹی میں بہترین شہرت کے حامل ہیں ملکی اور غیر ملکی قوانین پر انہیں دسترس حاصل ہے جبکہ میثاق جمہوریت مرتب کرنے میں انکا بنیادی کردار تھا، سیاست کے داﺅ پیچ جاننے کے علاوہ ملک سے وفاداری کسی سے پوشیدہ نہیں جمہوریت کے حامی اور ڈکٹیٹر شپ کے خلاف وہ عملی طور پر جہاد میں شامل رہے ہیں جبکہ پاکستان میں بار اور بنچ کے ساتھ ان کے انتہائی خوشگوار تعلقات ہیں۔ بیرسٹر امجد ملک کے سب سے بڑے سپورٹر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ‘ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ہیں اور خود وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف ان کے متعلق ہمدردی کے جذبات رکھتے ہیں۔ حال ہی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کیلئے سپریم کورٹ میں جو خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے وہ ب بھی بیرسٹر امجد ملک کی سفارشات کا نتیجہ ہےجنہوں نے ہمیشہ پاکستانی کیمونٹی اور ملک کیلئے آواز بلند کی ۔برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے علاوہ طلباءکیلئے انکی گرانقدر خدمات ہیں ۔برطانیہ میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت گرفتار ہونیوالے دس پاکستانیوں کے علاوہ مولانا شفیق الرحمان کا کیس لڑ کرپاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دیے جانے کی تمام تر کوششیں ناکام بنا نا بھی ان کے کریڈٹ پر ہے ۔