نبوت کے جھوٹےدعوے دارکو سزائےموت

نبوت کے جھوٹےدعوے دارکو سزائےموت
نبوت کے جھوٹےدعوے دارکو سزائےموت

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی کی ایک عدالت نے نبوت کے ایک جھوٹے دعوے دار برطانوی شہری کو سزائے موت سنا دی۔ بی بی سی کے مطابق اصغر نامی شخص کو 2010ءمیں اس بات پر گرفتار کیا گیا تھا کہ اس نے لوگوں کو خط لکھے جس میں نبوت کا دعویٰ کیا۔ اصغر کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اس کے مو¿کل کا ذہنی توازن درست نہیں ہے لیکن ان کا یہ عذر میڈیکل پینل کی جانب سے مسترد کر دیا گیا۔ اصغر جس کی فیملی سکاٹ لینڈ میں مقیم ہے ، پر یہ الزام بھی تھا کہ اس نے پولیس افسران کو اپنی جھوٹی نبوت کے بارے میں خط لکھے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس