خرم دستگیر کی آبائی حلقے میں آمد پر ”گولیوں“ کی بوچھاڑ، قانون کے محافظ بھی تماشا دیکھتے رہے

خرم دستگیر کی آبائی حلقے میں آمد پر ”گولیوں“ کی بوچھاڑ، قانون کے محافظ بھی ...

’نادان شہریوں‘نے فائرنگ کی:خرم دستگیر

خرم دستگیر کی آبائی حلقے میں آمد پر ”گولیوں“ کی بوچھاڑ، قانون کے محافظ بھی تماشا دیکھتے رہے

  

گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنماءخرم دستگیر کے وفاقی وزیر تجارت بننے کے بعد پہلی بار گوجرانوالہ آمد پر ان کے حامیوں کی شدید ہوائی فائرنگ سے شہر گونج اٹھا، خوشی میں نہال کارکنوں نے ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم کر دیا۔ ایوانوں میں بیٹھ کر قانون کی بالادستی کی باتیں کرنے والوں کی جانب سے قانون کی دھجیاں اڑانا کوئی نئی بات نہیں جس کی تازہ مثال گوجرانوالہ میں دیکھنے میں آئی جب مسلم لیگ ن کے رہنماءخرم دستگیر وفاقی وزیر تجارت بننے پر پہلی بار آبائی حلقے آئے تو ان کے حامیوں نے شدید ہوائی فائرنگ کر کے قانون کی خوب دھجیاں اڑائیں۔ قانون کے رکھوالے پولیس اہلکار چپ سادھ کر تماشا دیکھتے رہے اور گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے محظوظ ہوتے رہے تاہم جب ان سے فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار کرنے سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اعلیٰ حکام کی جانب سے کوئی احکامات نہ ملنے کے باعث وہ بے بس ہیں اور کوئی کارروائی نہیں کر سکتے۔ دوسری جانب ٹریفک جام میں پھنسے بے بس شہری قانون کے سامنے قانون شکنی کا تماشا دیکھنے پر مجبور رہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے گوجرانوالہ میں فائرنگ پر سی پی او اور آر پی او سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور فائرنگ کرنے والوں کو ایک گھنٹے میں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کی جانب سے حکم ملنے کے بعد وفاقی وزیر کی رہائش گاہ کے باہر چھاپہ مار کر مسلم لیگ ن کے ایک کارکن کو گرفتار بھی کر لیا گیاہے۔جبکہ خرم دتگیر کا کہنا تھا کہ ’نادان شہریوں‘نے فائرنگ کی ۔

مزید : گوجرانوالہ /اہم خبریں