مصنوعی محبوب بھی میدان میں آگیا
برمنگھم (ویب ڈیسک)’محبتی پنڈت ‘کہتے ہیں کہ محبت کے بغیر زندگی بے رنگ ہے اور ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ اےس کوئی چاہنے والا ہو لیکن اگر کسی کو وہ خاص شخص اب تک نہ مل سکا ہو تو وہ کیا کرے؟ محبت کے متلاشی اور محبوب کی عدم موجودگی میں اداس رہنے والوں کیلئے اب خفیہ محبوب کی سہولت دستیاب ہے جو نہ صرف ٹیکسٹ میسج، وائس میل اور ای میل کے ذریعے ہمیشہ رابطے میں رہے گا بلکہ وقتاً فوقتاً اپنے ہاتھ سے لکھا محبت نامہ بھی بھیجے گا۔ یہ غیر مرنی محبوب ایک ایپ کی صورت میں موبائل فون پر انسٹال کیا جائے گا اور پھر آپ اسے جب بھی میسج بھیجیں گے تو یہ جواب دے گا۔