پاؤں اور ٹانگ کی گلٹی کسی بڑی بیماری کا پیش خیمہ

پاؤں اور ٹانگ کی گلٹی کسی بڑی بیماری کا پیش خیمہ
پاؤں اور ٹانگ کی گلٹی کسی بڑی بیماری کا پیش خیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک)بعض اوقات پاﺅں اور ٹانگوں کو زیادہ دیر تک ایک ہی پوزیشن میں رکھنے سے خون ایک جگہ جم جاتا ہے ۔بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ آپ کی فلائیٹ زیادہ لمبی ہو تو بھی ایسی تکلیف ہو سکتی ہے۔دیکھنے میں یہ ایک معمولی چیز ہے لیکن اگر اس تکلیف کو جلد دورنہ کیا جائے تو خون کی یہ جمی ہو گلٹی(blood clot)پھیپھڑوں کی طرف سفر کر کے ایک خطرناک بیماری pulmonary embolism کا باعث ہو سکتی ہے۔ pulmonary embolismمیں ہماری پھیپھڑوں کی سب سے بنیادی اور اہم شریان بند ہو جاتی ہے۔
کہیں آپ یا آپ کا کوئی دوست اس میں مبتلا ہیں تو لاعلمی میں شدید بیمار ی بھی لاحق ہو سکتی ہے۔اس بات کا پتہ لگانے کے لئے انتہائی آسان علامات آپ کو بتاتے ہیں۔
جلد پر سرخی پن
 اکثر ٹانگ میں جلد کے اوپر سرخی پن پیدا ہو جاتا ہے۔ یہ بیماری کی ابتدائی علامت ہے جس میں جلد کے نیچے خون جما ہو جاتا ہے اور جلد سرخ ہو جاتی ہے۔بعض اوقات ایسا کسی حادثے یا سرجری کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔ اگر آپ کو یہ سرخ جلد نظر آجائے تو فوراًڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

مزیدپڑھیں: سینے کی جلن سے نجات دلانے والی غذائیں
سوجن
اگر ٹانگ میں کہیں بھی سوجن نظر آجائے تو یہ بھی اس بیماری کی علامت ہے۔یہ سوجن بغیر کسی ظاہری وجہ کے ٹانگ ، ٹخنے یاگٹنے میں ہو سکتی ہے۔
جلد کا گرم ہونا
بعض اوقات جلد کی سرخی کے نزدیکی حصے میں درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے۔ جلد گرم رہتی ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہمیں بخار ہو گیا ہے ۔گرم جلد کے ساتھ وہاں خارش بھی ہو سکتی ہے۔اس طرح کے مسائل گھریلو ٹوٹکوں سے حل نہیں ہوں گے لہذا اپنے معالج سے مشورہ کریں۔
نیم بے ہوشی
جب خون کی گلٹیوں کازیادہ دیر تک علاج نہ کیا جائے تو پھر ایک موقع آتا ہے کہ مریض کو نیم بے ہوشی کے دورے پڑتے ہیں۔ ساتھ ہی ایک دم اٹھنے یا بیٹھنے سے غنودگی ہونے لگتی ہے۔ یہ ایک خطرناک علامت ہے کیونکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ خون کی گلٹی اب پھیپھڑے کے پاس پہنچ چکی ہے لہذا فوراًسے پہلے اس کا علاج کروائیں۔
دل کی دھڑکن میں تیزی
جب خون کی گلٹی بڑھ جائے تو پھر خون کی گردش میں مشکل پیش آئے گی اور دل کو خون کی گردش تیز کرنے کے لئے زیادہ زور لگانا پڑے گا۔ایسی صورت میں دل کی دھڑکن تیز رہے گی جس کی وجہ سے تناﺅ اور دیگر بیماریاں جنم لے سکتی ہیں۔
تھکاوٹ
خون کی گلٹیوں کی وجہ سے دل اور دیگر اعضاءکو ضرورت سے زیادہ کام کرنا پڑتا ہو جس کی وجہ سے جسم میں تھکاوٹ رہتی ہے۔ خون کی گلٹیوں کی وجہ سے بلاوجہ تھکاوٹ رہتی ہے یعنی آپ نے کوئی کام بھی نہیں کیا ہوتا لیکن پھر بھی آپ تھکان محسوس کرتے ہیں۔
بخار
خون کی گلٹیوں کی وجہ سے خون کی گردش تو مشکلات کا شکار ہوتی ہے لیکن اس کے ساتھ جسم میں کبھی ہلکا بخار بھی رہنے لگتا ہے۔اگر یہ بخار تیز ہونا شروع ہوجائے تو اس کے ساتھ دوسری پیچیدگیاں بھی پیدا ہو جاتی ہیں۔
انتہائی نر م جلد
بعض اوقات متاثرہ جگہ کی جلد اس حد تک نرم ہو جاتی ہے کہ نیچے کی شریانیں بھی نظر آنے لگتی ہیں۔تاہم ایسا تب ہونے کا احتمال ہے جب آپ کی تکلیف کافی زیادہ ہوجائے۔
کسی بھی علامت کا ظاہرنہ ہونا
بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ جسم میں کوئی بھی علامت ظاہر نہیں ہوتی یا یہ علامات اس حد تک کم ہوتی ہیں کہ ہم اسے یکسر نظر انداز کر دیتے ہیں۔ایسی صورت میں کسی بھی چھوٹی سے چھوٹی علامت کو نظر انداز مت کریں ۔

مزید :

تعلیم و صحت -