A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

غباروں میں گیس بھرنے والے سلنڈر کادھماکہ 2 بچے جاں بحق، 9 زخمی

غباروں میں گیس بھرنے والے سلنڈر کادھماکہ 2 بچے جاں بحق، 9 زخمی

Jan 24, 2016 | 15:12:PM

ٹنڈو الہ یار(مانیٹرنگ ڈیسک)غباروں میں گیس بھرنے والے سلنڈر میں دھماکے سے 2 بچے جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹنڈو الہ یار میں بچے غبارے خریدنے کیلئے جمع تھے کہ گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کی وجہ سے سلنڈر کے ٹکڑے آس پاس موجود لوگوں کو لگے جبکہ قریب کھڑے موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔ سلنڈر کے ٹکڑے لگنے سے 9 بچوں سمیت 11 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں تشویشناک حالت کے پیش نظر تمام افراد کو سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ثنا شاہد اور کرن جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر بچوں کی حالت بھی سخت تشویشناک ہے۔

مزیدخبریں