نجی شعبہ کو 201ارب روپے کے قرضے فراہم کئے گئے ، سٹیٹ بینک

نجی شعبہ کو 201ارب روپے کے قرضے فراہم کئے گئے ، سٹیٹ بینک

 کراچی(اکنامک رپورٹر) رواں مالی سال 2017-18ء کے دوران بینکوں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے نجی شعبہ کو 201.2 ارب روپے کے قرضے فراہم کئے گئے ہیں جبکہ اسلامی بینکاری کی جانب سے نجی شعبہ کو فراہم کردہ قرضہ جات 14.88 ارب روپے تک پہنچ گئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق یکم جولاءئی 2017 ء سے لے کر 12 جنوری 2018ء کے دوران بینکاری کے روایتی شعبہ کی جانب سے نجی شعبہ کو 129.8 ارب روپے کے قرضے فراہم کئے گئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے زیر انتظام اسلامی بینکنگ کی خدمات فراہم کرنے والے شعبہ کی جانب سے نجی شعبہ کو 56.48 ارب روپے کے قرضے جاری کئے گئے ہیں۔ اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی سے شعبہ کی مالی ضروریات کی تکمیل میں مدد ملے گی جس سے نجی شعبہ کی پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ سے قومی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

مزید : کامرس