گدون ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ 50میگاواٹ کا شمسی توانائی پلانٹ لگائے گی

گدون ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ 50میگاواٹ کا شمسی توانائی پلانٹ لگائے گی

اسلام آباد (اے پی پی) گدون ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ (جی ٹی ایم ایل) شمسی توانائی کی مدد سے 50 میگاواٹ شفاف اور متبادل توانائی کا پلانٹ لگائے گی۔ جی ٹی ایم ایل کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے خط کے مطابق کمپنی سورج کی مدد سے 50 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گی۔ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد سہیل نے کہا کہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے شمسی توانائی سے بجلی کے پیداواری منصوبے سمیت پرانی ٹیکنالوجی کی حامل مشینری کو تبدیل کرنے کے بھی منظوری دی ہے جس سے کمپنی کی پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی نے 30 ستمبر 2017ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران 160.76 ملین روپے کا خالص نفع کمایا ہے اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ سے کمپنی کے کاروبار میں مزید اضافہ ہوگا۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...